پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کاش آپ صرف جج ہوتے‘ خفیہ ملاقاتیں کرتا اور نہ ڈیم بنانے کے ڈرامے‘ سینئر صحافی سلیم صافی نے سابق چیف جسٹس پاکستان پر تنقید کے نشتر چلا دیئے

سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا بیان کہ وہ پنجاب نہ ہوتے بلکہ سندھی یا پھر بلوچ ہوتے پر سلیم صافی میدان میں آگئے

کاش آپ صرف جج ہوتے‘ خفیہ ملاقاتیں کرتا اور نہ ڈیم بنانے کے ڈرامے کرتے، سینئر صحافی سلیم صافی نے سابق چیف جسٹس پاکستان پر تنقید کے نشتر چلا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس آف پاکستان کی کہنا ہے کہ انکا دل کرتا ہے کہ وہ پنجابی نہ ہوتے بلکہ سندھی یا پھر بلوچ ہوتے، وہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ سابق چیف جسٹس کے بیان پر سلیم صافی بھی میدان میں آگئے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سابق چیف جسٹس کے الفاظ کو کوٹ کرتے ہوئے سلیم صافی نے لکھا کہ کاش آپ صرف جج ہوتے۔ جو صرف اللہ سے ڈرنے والا ہوتا۔ جو اپنے کام سے کام رکھتا۔ جو خوف کا شکار ہوتا اور نہ تکبر کا۔جو خفیہ ملاقاتیں کرتا اور نہ ڈیم بنانے کے ڈرامے۔ کاش آپ ایسے ہوتے تو آج یہ ملک سونامی کے نام پر اس تباہی سے دوچار نہ ہوتا۔

متعلقہ خبریں