پاکستانفیچرڈ پوسٹ

اب ہم مزید آپ کے پیچھے کھڑے نہیں رہ سکتے‘ آپ جانو اور آپ کا کام‘ اسٹیبلشمنٹ کا وزیراعظم عمران خان کو واضح پیغام‘ حکومتی ایوانوں میں ہلچل

مشکلات سے خود ہی نمٹنا ہے اور مزید ہم تمہارا ساتھ نہیں دے سکتے، اگر مزید تمہارا ساتھ دیا تو پھر ہم بہت برے بن جائیں گے

اسٹیبلشمنٹ نے وزیراعظم عمران خان کو پیغام پیغام پہنچایا ہے کہ اب ہم مزید آپ کے پیچھے کھڑے نہیں رہ سکتے یہ کھیل آپ کا ہے اس لئے آپ جانو اور آپ کا کام۔

تفصیلا ت کے مطابق سینئر صحافی افتخار احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دورہ لاہور کے بعد جب وہ چوہدری برادران کے گھر گئے تو ببات بالکل واضح ہوگئی ہے کہ گیم چینجروں نے وزیر اعظم کو پیغام دے دیا ہے کہ یہ کھیل آپ نے کھیلنا ہے۔ مشکلات سے خود ہی نمٹنا ہے اور مزید ہم تمہارا ساتھ نہیں دے سکتے، اگر مزید تمہارا ساتھ دیا تو پھر ہم بہت برے بن جائیں گے۔

افتخار احمد کا مزید کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اب وہ فریق بن چکے ہیں، وزیر اعلی پنجاب کے خلاف غالبا 5 تاریخ کو تحریک عدم اعتماد آنے والی تھی، تیاریاں مکمل تھیں۔ جب چوہدری برادران نے نواز شریف کو فون کال کی تو محض یہ کال اظہار تعزیت کے لیے تھی لیکن عمران خان کے لیے خطرے ککی گھنٹی اسی وقت بج چکی تھی، اور تگ و دو شروع ہوچکی تھی۔

متعلقہ خبریں