پاکستان

اے این پی کی صوبائی ترجمان کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت نکل آیا

ثمر بلور عوامی نیشنل پارٹی کی متحرک رہنماء ہیں اور پشاور جلسے کے حوالے سے بھی کافی سرگرم رہی ہیں‘ کورونا مثبت آنے پر آئسولیٹ ہو گئی ہیں

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)کی صوبائی ترجمان اور رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ثمر ہارون بلور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، عوام سے صحت یابی کیلئے دعاؤں کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ علامات محسوس ہونے کے بعد ہی خود کو علیحدہ کر لیا تھا اور اب ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ ثمر بلور عوامی نیشنل پارٹی کی متحرک رہنما ہیں اور پشاور جلسے کے حوالے سے بھی کافی سرگرم رہی ہیں۔ 22 نومبر کو پشاور جلسے کے موقع پر ثمر بلور نے بلاول اور مریم نواز کے ساتھ گروپ فوٹو کھنچوائی تھی، بلاول بھٹو بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں اور کورونا ایس او پیز اور عالمی پروٹوکولز کے اعتبار سے مریم نواز کو آئسولیٹ ہوجانا چاہیے۔

متعلقہ خبریں