پاکستانفیچرڈ پوسٹ

آصفہ بھٹو کو دراصل کس خاتون سیاسی رہنماء کے مقابلے میں سیاست میں لایا گیا، آج کی سب سے بڑی خبر آگئی

چند سال پہلے تک کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ نواز شریف اور بینظیر بھٹو کی بیٹیاں ایک ساتھ ایک اسٹیج پر تقریریں کرتی نظر آئیں گی

محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کو دراصل کس خاتون سیاسی رہنماء کے مقابلے میں سیاست میں لایا گیا آج کی سب سے بڑی خبر سامنے آگئی

تفصیلات کے مطابق ملتان کے جلسے سے ایک نہیں بلکہ دو سابقہ وزرائے اعظم کی بیٹیاں خطاب کریں گی۔ چند سال پہلے تک کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ نواز شریف اور بینظیر بھٹو کی بیٹیاں ایک ساتھ ایک اسٹیج پر تقریریں کرتی نظر آئیں گی۔ آج کی اپوزیشن کو بھی گرفتاریوں کا سامنا ہے اور وہ حکومت کے خلاف تحریک کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ ملتان کے جلسے میں دو تقریروں پر سب کی نظر ہو گی۔ مریم نواز اور آصفہ کی تقریر۔ ہو سکتا ہے کہ آصفہ ایک لکھی ہوئی چھوٹی سی تقریر پڑھیں لیکن ان کا پیغام وہی ہوگا جو مریم نواز کا ہوگا۔ نواز شریف اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی بیٹیوں کا پیغام ایک ہی ہوگا۔ دو بیٹیاں مزاحمت کی نئی تاریخ بنانے جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں