پاکستانفیچرڈ پوسٹ

فائنل راؤنڈ شروع، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان فیصلہ کن دنگل کا آغاز، کون جیتے گا اور کون ہار کر چلا جائے گا؟ بڑی خبر آگئی

اپوزیشن کے جلسے روکنے کے لئے اب زیادہ پابندی لگائیں گے اور جلسے کے منتظمین اور سیاسی قائدین کے خلاف مقدمات درج کریں گے

ملکی سیاست کے کھیل میں فائنل راؤنڈ شروع ہوگیا، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان فیصلہ کن دنگل آغاز ہوگیا کون جیتے گا اور کون ہار کر چلا جائے گا اس حوالے بڑی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پر پی ڈی ایم تحریک کے اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں، یہ تاثر اِس لئے بطور خاص پیدا ہورہا ہے کہ حکومت نے پی ڈی ایم کے جلسوں کو سختی سے روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اِس سلسلے میں بعض گرفتاریاں بتاتی ہیں کہ شاید فائنل راؤنڈ سے قبل ہی حکومت اور پی ڈیم ایم کے مابین دمادم مست قلند ر ہونے لگا ہے۔ اس محاذ آرائی کی شدت وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کے اس دوٹوک اعلان سے بھی عیاں ہو چکی ہے جس میں انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا اپوزیشن کے جلسے روکنے کے لئے اب زیادہ پابندی لگائیں گے اور جلسے کے منتظمین اور سیاسی قائدین کے خلاف مقدمات درج کریں گے۔ اپوزیشن کا جواب وہی ہے جو پشاور جلسے سے قبل تھا کہ ہم ہر صورت شیڈو ل کے مطابق جلسے اور احتجاج جاری رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں