پاکستان

قومی سیاست میں درجہ حرارت عروج پر پہنچ گیا، مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے ایک بڑی کامیابی کا اعلان کر دیا اور ہنگامہ مچا دیا

ملتان جلسے میں رکاوٹیں ڈالنے کے لیے جو کنٹینرز لگائے ہیں اس سے پتا لگتا ہے کہ حکومت خوف میں مبتلا ہے

قومی سیاست میں درجہ حرارت عروج پر پہنچ گیا جس کے بعد مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے ایک بڑی کامیابی کا اعلان کر کے ہنگامہ مچا کر کھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ ملتان کا جلسہ ہونے سے قبل ہی کامیاب ہو چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنا غم بھول کر عوام کے غم میں شامل ہونے نکلی ہوں۔میرے والد نواز شریف اور خاندان والے میرے پاس نہیں ہیں۔ ملتان شہر کو حکومت نے اکھاڑہ بنا رکھا ہے۔حکومت نے جس طرح غنڈہ گردی اور ظلم کی انتہا کی اسی وجہ سے ملتان مجھے کھینچ رہا ہے۔مریم نواز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملتان جلسے میں رکاوٹیں ڈالنے کے لیے جو کنٹینرز لگائے ہیں اس سے پتا لگتا ہے کہ حکومت خوف میں مبتلا ہے۔ مریم نے کہا کہ جلسہ چاہے سٹیڈیم میں ہو یا باہر ہر حال میں ہو کر رہے گا۔ملتان کے شہری باہر نکلیں اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔ملک میں جو مشکل صورتحال ہو گئی ہے اس کے لیے قوم کی بیٹیاں مریم اور آصفہ بھٹو باہر نکلی ہیں۔

متعلقہ خبریں