پاکستان

اپوزیشن کے جلسوں سے عمران خان گھر چلے جائیں گے یا پھر وہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے حیران کن دعویٰ نے تھرتھلی مچاد ی

لاٹھی کی بات نہیں قانون کی بالادستی کی بات ہے،فضل الرحمان بندگلی میں داخل نہ ہوں،سیاسی اناڑی ڈرائیونگ کریں گے توحادثات ہوں گے

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن چاہیے کچھ بھی کرلے جتنے مرضی جلسے کر لیے عمران خان گھر نہیں جائیں گے بلکہ 5 سال پورے کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے،ان جلسوں سے عمران خان جانے والے نہیں،بلاول کوپشاورسے کوروناہوا، فضل الرحمان نے لاٹھی کاجواب لاٹھی سے دینے کی بات کی،فضل الرحمان سے کہتاہوں لاٹھی کی بات نہیں قانون کی بالادستی کی بات ہے،فضل الرحمان بندگلی میں داخل نہ ہوں،سیاسی اناڑی ڈرائیونگ کریں گے توحادثات ہوں گے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف نے قومی سطح پرمذاکرات کی اچھی بات کی،شہبازشریف اور نوازشریف کے بیانیے میں واضح فرق ہے،ن لیگ میں بھی بہت لوگ یہ نہیں چاہتے اداروں کے نام لے کر بات کی جائے،دنیا بھر میں سیاست میں اداروں کاکردار ہوتا ہے،انہوں نے کہاکہ مہنگائی تھی ہم اس کو کنٹرول کررہے ہیں، چینی اورآٹے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے،قوم یہ بھی سوچے ماضی کے کرپٹ لیٹروں کی وجہ سے مہنگائی ہوئی،کون وزیراعظم چاہتا ہے کہ ملک میں مہنگائی ہو۔ وزیر ریلوے نے کہاکہ پاک فوج ملکی سرحدوں پرجاری صورتحال سے غافل نہیں،پاکستان کوسرحد سے کوئی خطرہ نہیں، اندورنی خطرہ ہے،خطے کی صورتحال میں کل آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر میں میٹنگ ہوئی ہے،خطے کی صورتحال پر ہماری آنکھیں کھلی ہیں،انٹرنیشنل سیاست پاکستان کو عدم استحکام کاشکار کرنا چاہتی ہے،انہوں نے کہاکہ جس کابینہ میں شیخ رشید ہو اس میں اسرائیل کبھی تسلیم نہیں ہوسکتا۔

متعلقہ خبریں