پاکستان

"نئے قومی جذبے کے ساتھ قائد کے نظریات کو پھر سے زندہ کریں : وزیر اعظم” کی اپیل

وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ آئیں قائد کے نظریات اتحاد، عقیدے اور نظم و ضبط کو ایک نئی قومی روح کے ساتھ زندہ کریں۔

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 145 واں یوم ولادت قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائد کو اللہ اور اپنے پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر پختہ یقین تھا۔ان کا کہنا تھا کہ قوم تمام شعبوں میں قائد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش کرے۔وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ایک نئے قومی جذبے کیساتھ قائد کے نظریات ایمان، اتحاد اور تنظیم کو پھر سے زندہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئیے ہم قائد کے نظریات اتحاد، عقیدے اور نظم و ضبط کو ایک نئی قومی روح کے ساتھ زندہ کریں۔

متعلقہ خبریں