پاکستان

کراچی؛بینک میں زوردار دھماکہ؛علاقے میں خوف و ہراس،تحقیقات شروع

کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں نجی بینک میں دھماکہ ہوا ہے جس سے عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق عام تعطیل کے باعث بینک بند تھا۔ پولیس اور رینجرزدھماکے کی جگہ پہنچ گئے ہیں۔ فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ نقصان سے لگتا ہے کہ دھماکے کی شدت زیادہ تھی۔ دھماکے سے بینک کا شٹر اکھڑ گیا اور شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔پولیس اور رینجرز نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا ہے اور کسی کو قریب جانے کی اجازت نہیں۔ دھماکہ بینک کے اندر ہوا ہے تاہم اس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے جو تمام شواہد کو جمع کرے گا۔ پولیس اور رینجرز علاقے میں موجود ہیں۔ ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز بہت زیادہ تھی جو دور دور تک سنی گئی۔

متعلقہ خبریں