پاکستانفیچرڈ پوسٹ

چوہدری برادران نے بڑا سیاسی کھڑاک کر دیا، پی ٹی آئی کے کتنے سیاسی رہنماؤں نے ق لیگ میں شمولیت اختیار کرلی، بڑی خبر آگئی

پی ٹی آئی سے مظفر عباس،فضل حسین، اختر حسین محمد احمد سعید،محمد ساجدسمیت دیگر رہنماؤں نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرلی ہے

چوہدری برادران نے بڑا سیاسی کھڑاک کر دیا، پی ٹی آئی کے کتنے سیاسی رہنماؤں نے ق لیگ میں شمولیت اختیار کرلی اس حوالہ سے بڑی خبر منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق این اے154سے آل پاکستان مسلم لیگ کے ٹکٹ ہولڈر رہنما محمد سلیم، ملتان کے رہنما شاہد اقبال،ساجد اسماعیل،فنکشنل مسلم لیگ ملتان کے سابق ٹکٹ ہولڈرآصف علی راجپوت، اور خوشاب سے مسلم لیگ ضلع خوشاب کے صدر رضوان رندھاوا کے ہمراہ آنیوالے پی ٹی آئی سے مظفر عباس،فضل حسین، اختر حسین محمد احمد سعید،محمد ساجدنے پاکستان مسلم لیگ (ق)پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹرکامل علی آغا سے مسلم لیگ ہا ؤس میں ملاقات کی ہے اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ق)میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں