پاکستان

"ملک بھر میں سردی کی نئی لہر”۔۔۔ہفتہ اتوار کو بارش اور برف باری کی پیشگوئی

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں ہفتہ اور اتوار کو بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مغربی ہواؤں کا سلسلہ ہفتے کی رات کو مغربی علاقوں میں داخل ہوگا جو اتوار کے روز بالائی اور وسطی علاقوں تک پھیل جائے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کی شام سے اتوار کے دوران کوئٹہ ، ژوب ،زیارت، بارکھان اور قلعہ سیف اللہ میں بارش اورپہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے۔

ہفتے سے پیر کی صبح تک گلگت بلتستان ، کشمیر ،چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، کوہستان ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ، پشاور، کرم، بنوں ، وزیرستان ، ڈیرہ اسماعیل خان، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گوجرانوالہ، لاہور، جھنگ، سیالکوٹ، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اتوار کے روز ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان ، ڈیرہ غازی خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، بھکر اور لیہ میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔ مری ،گلیات ، دیر،سوات،کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، استور،ہنزہ،نیلم ویلی، باغ، راولاکوٹ میں بھی کافی برفباری کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں