پاکستان

کراچی کے ڈی ایس پی کا لاڑکانہ میں دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک سے انتقال

کراچی ٹریفک پولیس کے ایک ڈی ایس پی لاڑکانہ میں شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے انتظامات کی ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

ڈی آئی جی ٹریفک آفس کے ڈی ایس پی سعید آرائیں کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک گارڈن ساؤتھ حنیف میمن دیگر پولیس افسران کے ہمراہ لاڑکانہ میں انتظامی ڈیوٹی پر موجود تھے کہ قیام گاہ پر ان کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی۔حنیف میمن کو تشویش ناک حالت میں فوری طور پر لاڑکانہ کے امراضِ قلب کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق اسپتال میں حنیف میمن کو دل کا ایک اور دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

متعلقہ خبریں