پاکستان

فضل الرحمان اثاثے پیش کردیں ہم یہ کام کر دیں گے؟

مولانا شجاع الملک نےکہا ہےکہ نیب قومی ادارہ ہے،مولانا کونوٹس دیا تودھرنا دینےکی ضرورت نہیں

سابق ممبرقومی اسمبلی مولانا شجاع الملک نےکہا ہےکہ نیب قومی ادارہ ہے،مولانا کونوٹس دیا تودھرنا دینےکی ضرورت نہیں ،صاف ہیں تو اثاثے پیش کردیں،اگرکچھ نہیں توبات ختم ہوجائے گی۔ مولانا شجاع الملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین نیب سمیت کسی کے سامنے دھرنے کی ضرورت نہیں، نیب ملک میں کسی کو بھی نوٹس جاری کرسکتا ہے، ہم سیاسی لوگ ہیں ہمیں چھپنا نہیں چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف میں شہنشاہیت اور موروثیت کا رجحان پیدا کیا جا رہا ہے، ہماری رکنیت سے متعلق فیصلہ عجلت میں کیا گیا، کمیٹی بن گئی تو توقع تھی ہم سے مسئلے کے بارے میں پوچھا جائے گا۔

شجاع الملک نے کہا کہ مسئلہ پارٹی کے اندر اصلاح کا تھا۔ واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام ف کی انضباطی کمیٹی نے سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا خان شیرانی سمیت سینئر رہنمائوں حافظ حسین احمد، سابق سینیٹر مولانا گل نصیب اور سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا شجاع الملک کے متنازع بنایات اور پارٹی پالیسی سے انحراف پر سخت ایکشن لیتے ہوئے انکی پارٹی کے شوریٰ سے باہر اور رکنیت کے خاتمے کا اعلان کردیا۔

متعلقہ خبریں