پاکستان

جلسہ گڑھی خدا بخش :مولانا فضل الرحمان کا آصف زرداری کوصاف انکار

پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین آصف زرداری کی کال کےباوجود مولانا فضل الرحمان نےلاڑکانہ آمد سےمعذرت کرلی

پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین آصف زرداری کی کال کےباوجود مولانا فضل الرحمان نےلاڑکانہ آمد سےمعذرت کرلی ہے،اوراب سربراہ جےیوآئی (ف) گڑھی خدا بخش بھٹومیں ہونےوالےجلسہ میں شرکت نہیں کریں گے۔ جمعیت علمائے اسلام کےسینئررہنما مولانا راشد محمود نےمولانا فضل الرحمان کی گڑھی خدا بخش جلسےمیں شرکت سےمعذرت کی تصدیق کرتےہوئےبتایا ہےکہ سربراہ جےیوآئی کی جگہ پارٹی کےمرکزی رہنماوں کا 5 رکنی وفد جلسے میں شرکت کرے گا، جس میں جے یو آئی ف کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری،سراج احمد خان امروٹی،عبدالرزاق عابد لاکھو،سعود افضل ہالیجوی اورمولانا عبداللہ مہرشامل ہوں گے۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر گڑھی خدا بخش جلسے میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ جب کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کو اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی تقریب میں شرکت کے لیے گڑھی خدا بخش آنے کی دعوت دی تھی۔ مریم نواز کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ ترین قیادت 27 بے نظیر بھٹو کی برسی کے اجتماع میں شرکت کرے گی جبکہ مولانا فضل الرحمان نے معذرت کرلی۔

متعلقہ خبریں