پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان بھی اب نوازشریف اورآصف زرداری کےنقش قدم پرچل نکلے

عمران خان بھی اب نوازشریف اورآصف زرداری کےنقش قدم پرچل نکلے،تبدیلی سرکارکےمنظورنظرصحافی کی حکومت پرکڑی تنقید،کھری کھری سنادیں

عمران خان بھی اب نوازشریف اورآصف زرداری کےنقش قدم پرچل نکلے،تبدیلی سرکارکےمنظورنظرصحافی کی حکومت پرکڑی تنقید،کھری کھری سنادیں،  صحافی ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ میں اس نالائق حکومت کو کوئی بھی نمبر نہیں دینا چاہتا، یہ سارے لوگ ایک جیسے ہی ہوتے ہیں، اقتدار میں آنے سے پہلے لوگوں کو بیوقوف بناتے ہیں اوراقتدار میں آتے ہی سب کچھ بدل جاتا ہے۔  ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان اقتدار میں آنے سے قبل کہا کرتے تھے کہ وہ اچھی ٹیم لائیں گے، ہر مسئلے کا حل سوچ رکھا ہے، ہم نے ہوم ورک مکمل کر رکھا ہے، ہم یہ کر دیں گے ہم وہ کر دیں گے۔

ارشاد بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ بائیس سال انہوں نے ایسی باتیں کی اور ہمارے کان پکا دیئے جب حکومت ملی تو یہ کہنا شروع ہوگئے کہ ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ حالات اتنے بدل چکے ہیں، خراب ہیں، پہلے جب ہم کہتے تھے کہ انکا ہوم ورک مکمل نہیں ہے تو یہ ہم پر الزام لگا دیتے تھے کہ میڈیا ہے ہی جھوٹا، کیا آج ہم بھی کہہ دیں کہ عمران خان جھوٹا ہے؟

متعلقہ خبریں