پاکستانفیچرڈ پوسٹ

اسٹیبلشمنٹ نے محمد علی درانی کو اپوزیشن  لیڈرشہبازشریف کےلئےکیا پیغام دیا؟

اسٹیبلشمنٹ نے محمد علی درانی کو اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کےلئےکیا پیغام دیا؟اندرونی کہانی کی تمام تفصیلات سامنے آگئیں

اسٹیبلشمنٹ نے محمد علی درانی کو اپوزیشن  لیڈرشہبازشریف کےلئےکیا پیغام دیا؟اندرونی کہانی کی تمام تفصیلات سامنے آگئیں،سینئر صحافی عمران یعقوب نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے محمد علی درانی کوشہبازشریف کے پاس جیل بھیجا۔ ٹی وی پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اوراسٹیبلشمنٹ ایک پیج پرنہیں رہی، محمد علی درانی کواسٹیشبلمنٹ نےشہبازشریف کےپاس بھیجا۔اگر یہ ایک پیج ہر ہوتے تواسٹیبلشمنٹ اپوزیشن سے بات نہ کرتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن میں شہبازشریف وہ واحد ایسی شخصیت ہیں جواپنے بڑے بھائی نوازشریف کو قائل کرسکتے ہیں۔ سابق وزیراعظم نوازشریف اورمریم نواز کے تازہ ٹویٹس پر بات کرتے ہوئے عمران یعقوب نے کہا کہ انہوں نے یہ بیانات اپنے موقف کا مزید وزن بڑھانے کے لیے دئیے۔ جب کہ سب لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ ہرمسئلے کا حل صرف مذاکرات سے نکلتا ہے۔

متعلقہ خبریں