پاکستان

کراچی پریس کلب ;سالانہ انتخابات میں ’دی ڈیمو کریٹس پینل‘ نے کلین سوئپ کرلیا

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ’دی ڈیمو کریٹس پینل‘ نے کلین سوئپ کرلیا اور 12 نشستوں پر بھر پور کامیابی حاصل کر لی۔

سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ کراچی پریس کلب میں جاری رہی، دی ڈیموکریٹس اور یونائیٹڈ پینل نے انتخا بات میں حصہ لیا ہے۔کراچی پریس کلب کے 1185 اراکین نے انتخابی عمل میں اپنا حق رائے دہی کا استعمال کیا۔انتخابات میں کمپیوٹرائز طر یقے سے الیکٹرونک سسٹم کے ذریعے رائے شماری کرائے گئی۔

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال2021 کے چیئرمین الیکشن کمیٹی ڈاکٹر توصیف احمد خان کی جاری کردہ نتائج کے مطابق ’دی ڈیمو کریٹس پینل‘ کے صدر کے امیدوار فاضل جمیلی 607 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل یونائیٹڈ پینل کے حبیب خان غوری نے 560 ووٹ حاصل کیے۔

دی ڈیمو کریٹس کی جانب سے نائب صدر کی امیدوار شازیہ حسن نے 754ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں جبکہ یونائیٹڈ پینل کے سعید جان بلوچ نے 393 ووٹ حاصل کیے۔

خزانچی کے عہدے پردی ڈیمو کریٹس کے عبدالوحید راجپر نے 844 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی اور یونائیٹڈ پینل کے عطا اللہ ابڑو 282 ووٹ حا صل کر سکے۔

سیکرٹری کی نشست کیلئے دی ڈیموکریٹس کے محمدرضوان بھٹی 843 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ یونائیٹڈ پینل کے محمد قاسم نے 308 ووٹ حا صل کیے۔

جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر دی ڈیموکریٹس کے محمد ثاقب صغیر 822 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ یونائیٹڈ پینل کے محمد شفیق (عمران جونیئر) 320 ووٹ حاصل کرسکے۔

دی ڈیمو کریٹس پینل نے گورننگ باڈی کی تمام 7 نشستوں پر اپنے مدمقابل یونائیٹڈ پینل کو کلین سوئپ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں