پاکستان

کراچی والے خبردار؛کل سے شدید سردی کی پیش گوئی

کراچی میں پیر سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے ، شہر میں سردی کا سات سال کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے کراچی میں نئے مغربی سلسلے کے تحت معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوچکا ہے جس کے باعث پیر سے جمعہ کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ رہےگا۔ اس دوران کم سے کم پارہ سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ شہر میں سردی کا 7 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں