پاکستان

وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کا 7 سپاہیوں کی شہادت پر اظہار افسوس

وزیر اعظم نے دہشت گردوں کے حملے میں 7 بہادر سپاہیوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سپاہیوں کو بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے کا سامنا ہے۔

گزشتہ رات بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی پوسٹ پر حملے میں 7 اہل کاروں کی شہادت کے واقعے پر وزیر اعظم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں شہدا کو خراج عقیدت اور لواحقین سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے کہا ہمارے بہادر سپاہیوں کو بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہماری قوم اپنے بہادر سپاہیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

ادھر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لیے بھارت کی طویل منصوبہ بندی سامنے آ چکی ہے، تاہم پاکستان کی افواج دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے بالکل تیار ہے۔

متعلقہ خبریں