پاکستان

ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید پائلٹ میجر محمد حسین فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید پائلٹ میجر محمد حسین کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

شہید کی نماز جنازہ مرکزی جامع مسجد سکردو میں ادا کی گئی۔ فورس کمانڈر گلگت بلتستان، اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔ بعد ازاں شہید پائلٹ میجر محمد حسین کو علی آباد قبرستان میں سپر خاک کر دیا گیا۔ پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے شہید کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز گلگت بلتستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر شہید سپاہی کے جسد خاکی کو منتقل کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ اس میں موجود پائلٹ میجر محمد حسین سمیت چار جوانوں سمیت فرض پر قربان ہو گئے تھے۔

متعلقہ خبریں