پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وزیراعظم کو ایک اور زور داردھچکا، ایم کیو ایم کے بعد ایک اور اتحادی پارٹی عمران خان حکومت سے ناراض، حیران کر دینے والی خبر آگئی

بلوچستان کی عوامی پارٹی بھی عمران حکومت سے ناراض ہوگئی‘ عمران حکومت کے پی کے کابینہ میں ہمیں مسلسل نظر انداز کررہی ہے

وزیراعظم کو ایک اور زوردار دھچکا لگ گیا ہے کیونکہ متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے بعد ایک اور اتحادی پارٹی عمران خان حکومت سے ناراض ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے بعد بلوچستان کی عوامی پارٹی بھی تحریک انصاف سے ناراض، کوئٹہ میں عوامی پارٹی کے صدر کی زیر صدارت پارلیمانی اراکین کا اجلاس میں وفاقی حکومت کا اتحادی جماعتوں کے ساتھ رویہ زیر بحث لایا گیا۔ بی اے پی کے پارلیمانی اراکین نے اتحادی جماعت پی ٹی آئی سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران حکومت کے پی کے کابینہ میں ہمیں مسلسل نظر انداز کررہی ہے۔ اس کے برعکس بی اے پی اراکین پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی سینیٹ اور کے پی میں سپورٹ کررہی ہے۔ پارلیمانی اراکین کا شکوہ تھا کہ تحریک انصاف نے بی اے پی کو وفاقی کابینہ اور کے پی میں نمائندگی نہیں دی اور وفاق میں جو محکمہ بلوچستان عوامی پارٹی کو دیا گیا۔ اس سے عوامی مسائل حل نہیں ہوتے، پارلیمانی اراکین کا مطالبہ تھا کہ جس طرح ایوانوں میں ہم وفاقی حکومت کو سپورٹ کررہے ہیں پی ٹی آئی اسی طرح ہمیں نمائندگی بھی دے۔

متعلقہ خبریں