پاکستانفیچرڈ پوسٹ

اپوزیشن نے اگر اسمبلی سے استعفے دیئے تو کیا ہوگا؟ پی ڈی ایم کو کتنا بڑا جھٹکالگنے والا ہے؟ حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں؟ قومی سیاست میں بڑی ہلچل

اپوزیشن اگر استعفے دیتی ہے تو اس کا نتیجہ فارورڈ بلاک کی صورت میں سامنے آئے گا، جمہوریت کے دعویدار جمہوری حکومت کو الٹنا چاہتے ہیں

اپوزیشن نے اگر اسمبلی سے استعفے دیئے تو کیا ہوگا؟ پی ڈی ایم کو کتنا بڑا جھٹکا لگنے والا ہے؟ حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں؟ قومی سیاست میں بڑی ہلچل مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اگر استعفے دیتی ہے تو اس کا نتیجہ فارورڈ بلاک کی صورت میں سامنے آئے گا، جمہوریت کے دعویدار جمہوری حکومت کو الٹنا چاہتے ہیں،فضل الرحمن کا کوئی کاروبار نہیں، اربوں کی جائیدادیں، بلاول و مریم سزایافتہ مالی طور پر بدعنوان لیڈروں کے بچے، کبھی ایک گھنٹہ کام نہیں کیا ملک چلانا چاہتے ہیں۔ کل چکوال میں یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جہلم،چکوال، میانوالی کے لوگوں نے بڑی تعداد میں پاکستان فوج میں خدمات سر انجام دی ہیں ان کی بڑی قربانیاں ہیں جس طرح اپوزیشن نے فوج پر اٹیک کیا اس طرح پاکستان تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔ساری قوم جانتی ہے کہ 30سال سے جو ان کے لیڈران ہیں انہوں نے دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا ہے،ان کے اوپر باہر کے اخبارات ڈیلی ٹیلی گراف، ٹائمز،ڈیلی میل، نیویارک ٹائمز میں مضامین چھپے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ ایک تھانیدار اور پٹواری کو کیسے کہیں گے جب ملک کا سربراہ چوری کررہا ہے،کیا ہم اپنے بچوں کو بتا رہے ہیں کہ طاقتور اس ملک میں جو مرضی کرے وہ این آر او لے لے اورصرف غریب آدمی کے لئے قید ہے،جب یورپ میں صنعتی انقلاب آیاتو اس کے ساتھ ساتھ وہاں جمہوری تحریک بھی شروع ہوگئی ان کی قیادت اہلیت پر آنا شروع ہوئی اور وہ جوابدہ تھی۔

متعلقہ خبریں