پاکستان

شاہد خاقان عباسی قریبی رشتہ دار کی عیادت کے لئے امریکہ روانہ

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد سے امریکہ روانہ ہو گئے۔ شاہد خاقان عباسی وہاں ہمشیرہ اور بہنوئی کی عیادت کریں گے۔

شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ اور بہنوئی کورونا کے باعث علیل ہیں۔ وفاقی کابینہ نے 24 دسمبر کو شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی تھی۔شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر انہیں ایک بار 15 دن کے لیے امریکہ جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں