پاکستان

لاہور پریس کلب کے الیکشن میں جرنلسٹ پینل نے کلین سویپ کر دیا

لاہور پریس کلب کے الیکشن  برائے سال 2021  میں  جرنلسٹ گروپ نے کلین سویپ کردیا، ارشد انصاری 734 ووٹ لیکر صدر منتخب جبکہ سیکرٹری کی نشست پر سٹی فورٹی ٹو کے سینیئر رپورٹر زاہد چودھری 663 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

لاہور پریس کلب کے الیکشن 2020-21 کا نتیجہ آگیا ،  جرنلسٹ پینل کے ارشد انصاری  ایک بار پھر صدر منتخب ہوگئے  جبکہ سینئر نائب صدر کی نشست پر  جاوید فاروقی نے 871 ووٹ حاصل کر کے میدان مارا ۔ جرنلسٹ پینل  کے زاہد چودھری 663 ووٹ لیکر سیکرٹری منتخب ہوگئے، خزانچی کی نشست پر زاہد شیروانی 765، نائب صدر کی نشست پر سلمان قریشی 901 اور جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر خواجہ نصیر 701 ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے۔

نومنتخب صدر ارشد انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرنلسٹ کمیونٹی کی خدمت کے کام کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ پریس کلب کے نومنتخب سیکرٹری زاہد چودھری نے کہا کہ صحافی بھائیوں کے مسائل کو حل کروانا جرنلسٹ گروپ کی ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے۔ لاہور پریس کلب الیکشن 2020-21 میں اس سال تین پینل کے امیدوار مدمقابل تھے،تمام امیدواروں نے الیکشن کمیٹی کی جانب سےپُرامن اورشفاف الیکشن منعقدکرانےپرشکریہ ادا کیا

متعلقہ خبریں