پاکستان

سردی بڑھتےہی گیس لوڈشیڈنگ،وزیراعظم نےبڑا قدم اُٹھا لیا

عمران خان نےسردی بڑھتےہی مختلف شہروں میں گیس لوڈشیڈنگ کی شکایت میں اضافےکا نوٹس لے لیا

وزیراعظم عمران خان نےسردی بڑھتےہی مختلف شہروں میں گیس لوڈشیڈنگ کی شکایت میں اضافےکا نوٹس لیتےہوئےتوانائی کےامورپر اجلاس طلب کرلیا ۔ ذرائع کےمطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت طلب کیےگئےاجلاس میں وفاقی وزراء، معاونین خصوصی، مشیران اورسیکرٹریزشریک ہوں گے۔ اجلاس میں وزیراعظم کوگیس کی موجودہ صورتحال پربریفنگ دی جائےگی اورگیس کی قلت پرقابو پانےکیلئےاقدامات سےآگاہ کیا جائےگا۔ عمران خان کواجلاس میں توانائی شعبےمیں کی جانےوالی اصلاحات پربھی بریفنگ دی جائےگی ، صنعتوں کوبجلی،گیس کی فراہمی پربھی اجلاس میں آگاہ کیا جائےگا۔ بجلی کی طلب اوررسد پربھی اجلاس میں بریفنگ دی جائےگی۔

متعلقہ خبریں