پاکستانفیچرڈ پوسٹ

تم لوگوں کا میچ اس مرتبہ عمران خان سے پڑ چکا ہے‘ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے اداروں کو للکار دیا

نوازشریف کے بیانیے کو مریم نواز کے علاوہ کسی نے نہیں اپنایا،(ن)لیگ میں دوتین لوگ ہیں جونوازشریف کابیانیہ لیکرچل رہے

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے اداروں کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ اس مرتبہ تم لوگوں کا میچ کسی اور سے نہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق آبی وسائل کے لیے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ملک سے کرپشن کے ناسور کو جڑ سے ختم کر کے دم لیں گے۔ انہوں نے اداروں کو للکارتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ تم لوگوں کا میچ کسی اور سے نہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان سے پڑا ہے جو ملک کو سنوارنے کے لئے اقتدار میں آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اپوزیشن اور پی ڈی ایم والوں میں ہمت ہے تو سامنے آئیں اور استعفے دیں، فیصل واوڈا نے خبردار کیا کہ اس بار تمہارا واسطہ عمران خان سے پڑا ہے،فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی کی چار استعفوں پر ہی ہوا نکل گئی ہے اورمنتیں کررہے ہیں قبول نہ کرو۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر فیصل واڈا نے لکھا کہ بھگوڑے نواز شریف کی بیٹی مریم کہتی تھیں 400 استعفے منہ پر ماریں گے، ان کو انشا اللہ ناک رگڑ کر حساب دینا پڑے گا،ان کی وزیراعظم ہاؤس کی خواہش حسرت ہی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کی نشستیں ہی اتنی نہیں کہ کوئی فرق پڑے، پیپلزپارٹی (ن)لیگ کیساتھ اتحادکرہی نہیں سکتی، (ن) لیگ نے بی بی کے ساتھ کیاکچھ نہیں کیا۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے بیانیے کو مریم نواز کے علاوہ کسی نے نہیں اپنایا،(ن)لیگ میں دوتین لوگ ہیں جونوازشریف کابیانیہ لیکرچل رہے، جلسوں سے حکومت کوکوئی فرق نہیں پڑتا، (ن)لیگ سے زیادہ لوگ توہم بھی نکال سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں