پاکستانفیچرڈ پوسٹ

اداروں پر تنقید کرنے والے یہ دعویٰ نہیں کر سکتے ہیں‘ عمران خان نے اپوزیشن کی مخالفت میں تمام حدیں پھلانگ دیں

اداروں پرانگلیاں اٹھانے والے کسی قیمت پر جمہوریت کے علمبردار نہیں ہوسکتے، ریاست کے تمام ستون اپنے دائرہ کار میں رہ کر ملکی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں

اداروں پر تنقید کرنے والے یہ دعویٰ نہیں کر سکتے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی مخالفت میں تمام حدیں پھلانگ دی ہیں جس کے بعد عوام بھی پریشانی میں مبتلا ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیرِ پارلیمانی اموربابر اعوان نے ملاقات کی، جس میں مختلف آئینی، قانونی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلیے اداروں کا مضبوط ہونا اہم ہے، ریاست کے تمام ستون اپنے دائرہ کار میں رہ کر ملکی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں، اس صورتحال میں اداروں پرانگلیاں اٹھانے والے کسی قیمت پر جمہوریت کے علمبردار نہیں ہو سکتے۔ دوسری طرف وفاقی حکومت نے لاڑکانہ جلسے میں کی جانے والی اپوزیشن کی تنقید کا موثر جواب دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے گزشتہ روز گڑھی خدا بخش میں منعقد کیے گئے جلسے میں کی جانے والی تنقید کا فوری اور موثر جواب دیا جائے گا، اس حوالے سے مشاورت کیلئے وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کا ہنگامی اجلاس آج ہی طلب کرلیا جس میں پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال ہو گا اور اس موقع پر وزیراعظم عمران خان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر حکومتی بیانیے سے متعلق پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کو گائیڈ لائنز دیں گے، بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں سیاسی و معاشی صورتحال کے ساتھ ساتھ سینیٹ الیکشن پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں