پاکستان

"کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ”۔۔۔لاہورکے 33 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

لاہور میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث شہرکے 33 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ 

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن(ر) محمد عثمان کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن 10 جنوری تک نافذ رہےگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق جوہرٹاؤن کےایف ٹو،جی تھری کی ایک،ایک گلی اور عزیز بھٹی زون میں کنال کالونی کی ایک اسٹریٹ، عسکری ایٹ اور ڈی ایچ اے فیز ایٹ کی ایک،ایک گلی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ڈیوائن گارڈن، والٹن روڈ کی ایک،ایک گلی،سپرٹاؤن اورسوئی گیس سوسائٹی کی بھی ایک،ایک گلی سیل کی گئی ہے۔

علامہ اقبال ٹاؤن راوی بلاک ، رچنا بلاک کی اسٹریٹس اور خیبربلاک کی ایک، بھلہ اسٹاپ ملتان روڈکی مین اسٹریٹ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان علاقوں میں شاپنگ مالز، ریسٹورانٹ،سرکاری اور نجی دفاتربند رہیں گے اور علاقہ مکینوں کی نقل وحمل محدود ہوگی، انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فردایک سواری استعمال کرسکے گا۔

متعلقہ خبریں