پاکستان

"کراچی میں سال کی سرد ترین رات”۔۔۔ درجہ حرارت 7 تک پہنچ گیا

 کراچی میں گزشتہ رات رواں سال کی سرد ترین رات رہی اور کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 7 سے 9 کے درمیان رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 39 فیصد ہے، شمال مشرق کی سمت سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں