پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مولانا عبدالغفور حیدری اب دھرنا کہاں اور کس کے خلاف دیں گے؟ جمعیت علماء اسلام کی طرف سے نئی محاذ آرائی کا اعلان، حکومت پریشان

مولانا غفور حیدری نے اپنے دھرنوں کا رخ جی ایچ کیو کی جانب موڑنے کا کہہ کر واضح پیغام بھی دے دیا ہے

مولانا عبدالغفور حیدری اب دھرنا کہاں اور کس کے خلاف دیں گے اس حوالے سے جمعیت علماء اسلام کی طرف سے نئی محاذ آرائی کا اعلان ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی سیاسی تحریک کو اب اگلے مرحلے میں کیسے داخل ہونا ہے؟ آصف زرداری جیل بھرنے کی حکمت عملی سے تحریک کو اگلے مرحلے میں لے جانا چاہتے ہیں۔ ادھر مولانا فضل الرحمن نے چیلنج کر دیا ہے کہ ان کے خلاف الزامات یا گرفتاری جمیعت پر حملہ تصور ہو گا۔ مولانا غفور حیدری نے اپنے دھرنوں کا رخ جی ایچ کیو کی جانب موڑنے کا کہہ کر واضح پیغام بھی دے دیا ہے اور یوں ہر طرف صرف تصادم ہی تصادم دکھائی دے رہا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی عوامی طاقت احتجاجی تحریک کا اہم حصہ ہے۔ لانگ مارچ میں یہ کردار مزید واضح ہو کر سامنے آئے گا مگر اب تک کے تمام جلسوں میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جوشیلی سیاسی شرکت نے آنے والے دنوں میں سرگرم شمولیت کی جھلک ضرور دکھائی ہے۔

متعلقہ خبریں