پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ایڈیشنل ججز نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ایڈیشنل ججز جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار نے بطور ایڈیشنل جج عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نےدونوں ایڈیشنل ججز سےحلف لیا۔دونوں ایڈیشنل ججز کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد سے ایک سال کی مدت کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے عہدے کے لیے 2 نمایاں وکلا بابر ستار اور طارق محمود جہانگیری کی نامزدگی کی منظوری دی تھی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بابر ستار اور طارق محمود جہانگیری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا۔

متعلقہ خبریں