پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مولانا فضل الرحمن کے مدارس میں پڑھنے والے طلباء اسلام آباد پر حملہ کریں گے یا نہیں؟ صحافی عارف حمید بھٹی نے اندر کی بات بتا دی

بے شمار مدرسے جن کی کمانڈ مولانا فضل الرحمان کے پاس تھی وہ چھنتی جارہی ہے جن کی بنیاد پر وہ بڑے بڑے احتجاج کرتے تھے

مولانا فضل الرحمن کے مدارس میں پڑھنے والے طلباء اسلام آباد پر حملہ کریں گے یا نہیں؟ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے اندر کی بات بتا کر تہلکہ مچا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ان مدرسوں کی کمانڈ چھنتی جا رہی ہے جن کی بنیاد پر وہ احتجاج کرتے تھے۔ مولانا فضل الرحمان کو پرسوں رات کچھ مدرسوں نے کہا ہے کہ ہم آپ کیلئے اسلام آباد پر حملہ نہیں کریں گے۔ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعوی کیا کہ اس میں کچھ مدارس شامل ہیں سارے نہیں لیکن وہ تقسیم ہوگئے ہیں۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ پوری جمعیت علما اسلام کی طرف ایک ہی سوال جا رہا ہے کہ آپ دھرنا کیوں دینا چاہ رہے ہیں۔ ہم کیا نواز شریف کیلئے قربانی دیں،جمعیت علماء اسلام ایک نظریاتی جماعت ہے اس کو کیوں قربان کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا شیرانی نے اپنے عالم دین سے رابطے شروع کردیے ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ جمعیت علما اسلام ہے، اس کو جب بھی بیچا مولانا فضل الرحمان نے بیچا ہے۔مولانا شیرانی اور حافظ حسین نے پورا پیپر ورک کیا ہوا ہے۔ وہ صرف اکیلے نہیں جائیں گے، بلکہ وہ بہت سے لوگوں سے رابطے میں ہیں۔

متعلقہ خبریں