پاکستانفیچرڈ پوسٹ

خواجہ آصف کی گرفتاری میں کس نے کیا کردار ادا کیا؟ میاں نوازشریف نے حکومتی سازشوں کا پول کھول دیا

خواجہ آصف کی گرفتاری سلیکٹرز اور سلیکٹڈ کے گٹھ جوڑ کا قابل مذمت واقعہ ہے، ان حرکتوں سے یہ اپنے انجام کو مزید قریب لا رہے ہیں

ن لیگ رہنماء خواجہ آصف کی گرفتاری میں کس نے کیا کردار ادا کیا؟ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے حکومتی سازشوں کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کے اندھے سیاسی انتقام کے دن گنے جا چکے ہیں، خواجہ آصف کی گرفتاری سلیکٹرز اور سلیکٹڈ کے گٹھ جوڑ کا قابل مذمت واقعہ ہے، ان حرکتوں سے یہ اپنے انجام کو مزید قریب لا رہے ہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں کہا کہ خواجہ آصف کی گرفتاری سلیکٹرز اور سلیکٹڈ کے گٹھ جوڑ کا انتہائی قابل مذمت واقعہ ہے۔ ایسی بھونڈی حرکتوں سے حکومتی بوکھلاہٹ کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ لیکن ان حرکتوں سے یہ اپنے انجام کو مزید قریب لا رہے ہیں۔ نوازشریف نے کہا کہ اندھے سیاسی انتقام کے دن گنے جا چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں