پاکستانفیچرڈ پوسٹ

اگر خواجہ آصف کو رہا نا کیا گیا تو یہ معاملہ کہاں تک جائے گا؟ مریم نواز نے حکومت اور طاقتور حلقوں کو دو ٹوک پیغام دے دیا

خواجہ آصف کو چھوڑنا پڑے گا،اگر نہ چھوڑا تو معاملات کہیں سے کہیں جاسکتے ہیں،حکومت جانے کا خوف ان کے چہروں سے عیاں ہے

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت اور طاقتور حلقوں کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر خواجہ آصف کو رہا نا کیا گیا تو یہ معاملہ بہت دور تک جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نیب نے خواجہ آصف کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا ہے، وارننگ دیتی ہوں کہ گرفتاری پر مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم شدید ردعمل دے گی، خواجہ آصف کو چھوڑنا پڑے گا،اگر نہ چھوڑا تو معاملات کہیں سے کہیں جاسکتے ہیں،حکومت جانے کا خوف ان کے چہروں سے عیاں ہے،عدالت کو اب آگے بڑھ کر ظلم کو مٹانا چاہیے۔

انہوں نے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کی گرفتاری پرمیڈیا سے گفتگو میں اپنے شدید ردعمل میں کہا کہ خواجہ آصف کو گرفتارکیا گیا ہے۔اس طرح راتوں رات کسی کو اغوا کرنا وہ بھی اس کیس میں جس میں کوئی الزام ثابت نہیں ہوتا، شکست کے خوف سے کانپتے اور لرزتے ہوئے فیصلے کیے جارہے ہیں، کیونکہ حکومت جانے کا خوف ان کے چہروں، پریس کانفرنس اور حرکات سے نظر آرہا ہے۔ حلفا کہتی ہوں کہ خواجہ آصف نے مجھے 2باتیں بتائیں کہ انہوں نے مجھے بلایا اور کہا کہ نوازشریف کا ساتھ چھوڑ دیں، جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ وفادار باپ کا بیٹا ہوں، میرے بال سفید ہوگئے، عمر بھر کا ساتھ ہے، میری پارٹی متحد ہے، ہم بھی متحد ہیں، ہم نوازشریف کا ساتھ نہیں چھوڑ سکتے تو پھر نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہیں، جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ آپ جو مرضی کرلیں، میں ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔ خواجہ آصف سے کہا گیا آپ کے کیسز چند دنوں میں ختم کردیے جائیں گے،خواجہ آصف نے کہا کہ میں نوازشریف کے بیانیئے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ خواجہ آصف کی گرفتاری نہیں اغوا ہے، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کہہ چکی ہیں نیب سیاسی انجیئرنگ کا ادارہ ہے۔سیاسی جوڑ توڑ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ عدلیہ سے کہوں گی قوم کو آپ سے امید ہے، آپ انصاف کی کرسیوں پر بیٹھے ہیں، قوم کوآپ سے انصاف کی امید ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب عمران خان کا آلہ کار بن چکا ہے،جو لوگوں کو بغیر ثبوت گھروں سے اٹھالیتی ہے۔ اب عدالت کو چپ نہیں رہنا چاہیے، عدالت کو اب آگے بڑھ کر ظلم کر مٹانا چاہیے۔حمزہ شہباز سواسال سے جیل کی کوٹھری میں ہے۔ ان کو خوف ہے کہ مسلم لیگ اگر استعفے دے گی تو وہ کردار ادا کریں گے؟ لیکن استعفے تو سارے آچکے ہیں، صرف ایک ممبر خاتون جو بیمار ہے وہ رہ گئی ہیں۔ خواجہ آصف کی گرفتاری سے ہمیں ڈرایا نہیں جاسکتا، سب پارٹی رہنما نوازشریف کے بیانیئے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ایسے ہتھکنڈے حکومت کو گھر لے کر جائیں گے۔پی ڈی ایم اس پر شدید ردعمل دے گی، وارننگ دیتی ہوں کہ مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم اس پر ردعمل دے گی، خواجہ آصف کو چھوڑنا پڑے گا، ورنہ معاملات کہیں سے کہیں جاسکتے ہیں۔ نوازشریف کی واپسی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ میں بلاول بھٹو اور ان کی جماعت کے اعلامیہ آنے تک کوئی بیان نہیں دوں گی، کیوں کہ ہمیں پتا کہ میڈیا کو کون کنٹرول کرنا ہے، ذرائع سے خبریں پیپلزپارٹی نہیں کہیں او ر سے آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو بجلی، ایل این جی، بلین ٹری سونامی، آٹا چینی چورکیوں نظر نہیں آتے، نیب اندھی ہے یا نیب اتنے پریشر میں ہے۔

متعلقہ خبریں