پاکستان

فضا میں مارکرنے والے میزائل،پاک بحریہ نے چھکے چھڑا دئیے

پاک بحریہ کی جانب سےزمین سےفضا میں مارکرنےوالےمیزائلوں کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا

پاک بحریہ کی جانب سےزمین سےفضا میں مارکرنےوالےمیزائلوں کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستان نیوی کی جانب سےجاری پریس ریلیزمیں بتایا گیا کہ پاک بحریہ کےائیرڈیفنس یونٹس نےزمین سےفضا میں مارکرنےوالےمیزائلوں کی کامیاب فائرنگ کرتےہوئےاپنی جنگی تیاری کا بھرپورمظاہرہ کیا،امیرالبحرایڈمرل محمد امجد خان نیازی نےفائرنگ کا جائزہ لیا۔ پاک بحریہ کے مطابق میزائل فائرنگ کے دوران داغے جانے والے میزائلوں نے اپنے اپنے اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا، میزائلوں کی یہ کامیاب فائرنگ پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں اور حربی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ نے نیوی کی آپریشنل تیاریوں اور قومی سمندری مفادات کی حفاظت کےسلسلےمیں تیاریوں پرمکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ ایڈمرل امجد خان نیازی نے میزائل فائرنگ کے موقع پر آفیسرزاورجوانوں کے جذبےاورپیشہ ورانہ قابلیتوں کوسراہا اور سمندری محاذ کے دفاع اور دشمن کی جانب سےکسی بھی کارروائی کا بھرپورجواب دینےکےلیےہمہ وقت چوکس رہنے پرزوردیا۔

متعلقہ خبریں