پاکستان

ریلوے کالونیوں میں بجلی کے میٹر غائب، سرکاری خزانے کو سالانہ کتنے ارب کا نقصان ہوا؟ ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی

وزیراعظم عمران خان نے ریلوے کالونیوں میں 25 ہزار بجلی کے میٹر ہنگامی طور پر لگانے کا حکم دے دیا

ریلوے کالونیوں میں بجلی کے میٹر غائب، سرکاری خزانے کو سالانہ کتنے ارب کا نقصان ہوا؟ ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی جس کے بعد وزیراعظم نے ایکشن لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے بجلی میٹر کے معاملے کی مانیٹرنگ کیلئے کوآرڈی نیشن کمیٹی قائم کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ریلوے رہائشی کالونیوں میں آج سے میٹروں کی تنصیب شروع کریں اور یہ عمل 4 ماہ میں مکمل کیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قومی خزانے کی ایک ایک پائی قوم کی امانت ہے اور اسے امانت سمجھ کے ہی خرچ کریں گے، قومی خزانے کو نقصان پہنچانیوالے رعایت کے مستحق نہیں۔ وزیرریلوے اعظم سواتی نے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی جس کے مطابق ریلوے کالونیوں میں بجلی میٹرنہ ہونے پر سالانہ ڈھائی ارب روپے کا نقصان ہوا، ریلوے ملازمین سالہا سال سیبجلی استعمال کرتیرہے جس کا مالی بوجھ محکمہ ریلوے پر پڑا، اس نقصان میں واپڈا اور ریلویحکام کی ملی بھگت نکلی۔

متعلقہ خبریں