پاکستان

ہر وفاقی وزیر کے پیچھے کون کون ہے اور کس ادارے کے اہم لوگ سفارش کرتے ہیں؟ مفتی کفایت اللہ نے عمران خان کی حقیقت بھی بنا دی

عمران خان میرے سامنے آئیں تو میں ان سے پوچھوں گا کہ موجودہ کابینہ میں آپ کا بندہ کون ہے اور کہاں بیٹھا ہوا ہے؟

مفتی کفایت اللہ نے دعوی کیا ہے کہ اس وقت تحریک انصاف کا ایک بندہ بھی اپنا نہیں، پوری کابینہ میں جو وزیر ہے ہر وزیر کے پیچھے ایک جنرل بیٹھا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مفتی کفایت اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان میرے سامنے آئیں تو میں ان سے پوچھوں گا کہ موجودہ کابینہ میں آپ کا بندہ کون ہے اور کہاں بیٹھا ہوا ہے؟ عمران خان کے پاس کسی قسم کا کوئی بھی اختیار نہیں ہے، شیخ رشید کو وزارت داخلہ دے دی گئی اس سے پہلے فواد چوہدری کا نام بھی آیا تھا کہ انہیں وزیر داخلہ بنا دیں لیکن بعد میں تبدیلی کرنی پڑی۔ مفتی کفایت اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان بھی کمال کے شخص ہیں جسکو وزیر داخلہ کا قلمدان سونپ دیا ایک وقت تھا وہ اسے چپڑاسی بھی بنانا نہیں چاہتے تھے، لیکن دیکھیں آج وہ ڈپٹی وزیر اعظم ہیں، میں لکھ کر دینے کو تیار ہوں کہ عمران خان کی کوئی ٹیم نہیں ہے، ہر بندہ ہی سفارشی ہے۔

متعلقہ خبریں