پاکستان

"کرک میں مندر جلانے کا واقعہ”۔۔۔چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے خیبر پختونخواہ کے علاقے کرک میں مندر کو آگ لگانے اور مسمار کے واقعے کا ازخود نوٹس لے لیا۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے علاقے کرک میں ہجوم نے مندر جلا دیا تھا، چیف جسٹس پاکستان نے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمارسے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس کا ازخود نوٹس لیا ہے۔پاکستان ہندو کونسل کے چیف پیٹرن ایم این اے رمیش کمار نے چیف جسٹس سے ملاقات کی اور انہیں واقعے سے آگاہ کیا جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ میں واقعےکا پہلے ہی ازخود نوٹس لے چکا ہوں۔

متعلقہ خبریں