پاکستان

تحریک انصاف کےصوبائی وزیرکےخلاف نیب کا ایکشن

لاہورکی احتساب عدالت میں تحریک انصاف کےصوبائی وزیرسبطین خان کیخلاف نیب ریفرینس دائر کردیا گیا

لاہورکی احتساب عدالت میں تحریک انصاف کےصوبائی وزیرسبطین خان کیخلاف نیب ریفرینس دائرکردیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق ریفرینس میں سبطین خان سمیت 8 افراد کونامزد کیا گیا ہےجن میں سلمان غنی،محمد اسلم،عبدالستارمیاں،امیتازاحمد چیمہ اوردیگرشامل ہیں۔ ریفرینس 2 فولڈرزاور 500 صفحات پرمشتمل ہے۔ نیب ریفرنس میں صوبائی وزیرپراختیارات سےتجاوزکےالزامات لگائےگئےہیں،نیب کی جانب سےکہا گیا ہےکہ سبطین خان نےبطوروزیرمنرل اینڈ مائنزاختیارات سےتجاوزکیا،ان کےغیرقانونی اقدامات سےخزانےکوکروڑوں روپےکا نقصان ہوا۔

متعلقہ خبریں