پاکستان

وزیراعظم کا آج قوم سےخطاب میں کیا کہنےوالےہیں؟پتا چل گیا

عمران خان آج قوم سےخطاب کریں گےجس کےدوران تعمیراتی شعبےسےمتعلق اہم فیصلوں سےآگاہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج قوم سےخطاب کریں گےجس کےدوران تعمیراتی شعبےسےمتعلق اہم فیصلوں سےآگاہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نےراوی ریوراربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اورملک میں ہاؤسنگ سیکٹرسےمتعلق اہم اجلاس اسلام آباد میں طلب کیا ہے، جس میں پاکستان کے اندرتعمیراتی شعبے کی ترقی اورفروغ سے متعلق امورکا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اہم اجلاس میں تعمیراتی شعبے کو دیئے جانے والے پیکج کی توسیع کا بھی امکان ہے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان قوم سے اظہار خیال کریں گے اور تعمیراتی شعبے سے متعلق اہم حکومتی فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں