پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی نے استعفے کے متعلق بڑا یوٹرن لے لیا، جواب میں سپیکر نے بھی حیران کن قدم اٹھا لیا

دونوں رہنما سات روز کے اندر اپنا مؤقف سے آگاہ کریں بصورت دیگر دونوں کے استعفے منظور کر لیے جائیں گے

مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی نے استعفے کے متعلق بڑا یوٹرن لے لیاجبکہ جواب میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی حیران کن قدم اٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی اور سجاد اعوان کی جانب سے استعفوں کی تصدیق سے انکار کر دیا گیا ہے، دونوں رہنماؤں کی جانب سے تحریری جواب اسپیکر آفس میں داخل کرواتے ہوئے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ہم نے استعفے پارٹی قیادت کو ارسال کیے تھے، نہیں معلوم کے یہ استعفے اسپیکر قومی اسمبلی تک کس طرح پہنچ گئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے دونوں اراکین کو تصدیق کے لیے طلب کیا گیا تھا، جو اپنے استعفوں سے مکر گئے ہیں، اسپیکر کی جانب سے دونوں رہنماؤں کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جو استعفوں پر دستخط ہیں وہ بالکل درست ہیں، اب دونوں اراکین اسمبلی کو اسپیکر کے روبرو پیش ہونا پڑے گا، دونوں رہنما سات روز کے اندر اپنا مؤقف سے آگاہ کریں بصورت دیگر دونوں کے استعفے منظور کر لیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں