پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نئے سال کا سورج آپ سب کے لئے خوشیوں کی سنہری نوید لے کر طلوع ہو‘ کھوج نیوز کی جانب سے دعائیہ مبارکباد

آئیے ہم عہد کریں کہ نئے سال میں ہم اپنے ملک و قوم اور امت مسلمہ کے لئے کچھ خاص کر گزریں گے

2020ء کا سورج غروب ہونے والا ہے اور نئے سال کا سورج آپ سب کے لئے خوشیوں کی سنہری نویدلے کر طلوع ہو‘ کھوج نیوز کی جانب سے دعائیہ مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سال 2020ء کا اختتام ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں دنیا بھر کی طرح پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی کثیر تعداد میں لوگوں نے نئے سال کو خوش آمدید کہا ہے۔ ملک بھر میں نئے سال کی آمد پر مختلف مقامات پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستان میں بھی مختلف شہروں میں لوگوں کی بڑی تعداد نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لئے مختلف مقامات پر جمع ہوئے اور نئے سال کا استقبال کر رہے ہیں۔ نئے سال کی آمد کے موقع پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں شہری جمع ہوئے اور شہر شہر نوجوانوں نے خوب ہلہ گلہ بھی کیا۔

2020ء بہت سی خوشیاں اور غم اپنے اندر سمیٹ کر رخصت ہو چکا ہے اور ابھی کچھ ہی دیر میں نئے سال کا سورج طلوع ہو جائے گا۔ آئیے ہم عہد کریں کہ نئے سال میں ہم اپنے ملک و قوم اور امت مسلمہ کے لئے کچھ خاص کر گزریں گے۔

متعلقہ خبریں