پاکستان

"ملک کے مختلف حصوں میں سردی کی لہر برقرار”۔۔۔ لاہور کا درجہ حرارت 2 ڈگری ہوگیا

ملک کے مختلف حصوں میں سردی کی لہر برقرار ہے، جمعرات کو سب سے زیادہ سردی استور اور  لیہہ میں پڑی، جہاں کا درجہ حرارت منفی 12 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ اسکردو منفی 11، کالام منفی 10، کوئٹہ اور بگروٹ میں منفی 07 ڈگری رہا۔

لاہور اور ملتان میں درجہ حرارت 3 ڈگری ہوگیا جبکہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب ترجمان محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں سردی کی لہر اتوار تک برقرار رہ سکتی ہے۔

دوسری طرف لاہور میں آج صبح 7 بجے درجہ حرارت 2 ڈگری تھا۔

متعلقہ خبریں