پاکستان

مندر مسمار کرنے کے الزام میں مرکزی ملزم سمیت 35 افرادگرفتار

 پولیس نے کرک میں مندر کو مسمار کرنے کے الزام میں مرکزی ملزم سمیت 35 افراد کو گرفتار کرلیا۔

آئی جی خیبرپختونخوا ثناء اللہ عباسی نے کرک میں متاثرہ مندر کا دورہ کیا اورمیڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کرک واقعے کے مرکزی ملزم مولوی شفیق سمیت 35 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔آئی جی کے پی کا کہنا تھا کہ واقعے کی وسیع پیمانے پر تفتیش جاری ہے، واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اوراقلتیوں کو مکمل تحفظ دیا جائے گا۔

ثناء اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کو برابر مذہبی، سیاسی اور سماجی آزادی حاصل ہے، اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی حفاظت یقینی بنانے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔

متعلقہ خبریں