پاکستان

” 80 لاکھ کی ڈکیتی کے ملزم 5 ماہ بعد گرفتار”۔۔۔

سرگودھا پولیس نے 60 سے 70 سالہ 4 کنوارے بہن بھائیوں کے گھر 80 لاکھ روپے سے زائد کی ڈکیتی کرنے والے 4 ملزم 5 ماہ بعد گرفتار کر لیے۔

ڈی پی او ذوالفقار احمد نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 19 جولائی کو سرگودھا کے گاؤں بکھر بار کے رہائشی 4 بہن بھائیوں کے گھر سے ڈکیتی کی واردات کے دوران 80 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقد رقم اور زیورات لوٹ لیے گئے تھے ۔پولیس کے مطابق  متاثرہ چاروں بہن بھائی چھوٹے زمیندار ہیں اور انہوں نے زندگی بھر کی جمع پونجی مٹی کے گھڑوں میں چھپا رکھی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاؤں کے ہی ایک مخبر کی نشاندہی پر ڈاکوؤں نے انہیں لوٹا تھا، پولیس نے سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے موقع سے فنگر پرنٹ حاصل کیے اور 5 ماہ بعد 62 لاکھ 42 ہزار روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کرکے ڈاکوؤں کو گرفتار کیا جب کہ رقم اصل مالکان کے حوالے کردی۔

متعلقہ خبریں