پاکستان

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر انتظامیہ کا ایکشن، لاپتہ بچے بازیاب

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے جبری مشقت کی وجہ سے لاپتہ کیے گئے بچے بازیاب کروالیے۔

اسلام آباد انتظامیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے کی ہدایت پر سخت ایکشن لیتے ہوئے اینٹوں کے بھٹوں پر جبری مشقت کی وجہ سے لاپتہ کیے گئے تمام بچے بازیاب کروالیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جبری مشقت کرنے والے بچوں کو تھانہ نون کے علاقے سے بازیاب کرایا گیا، بھٹہ مالک کی گرفتاری پر تمام بچے بازیاب ہوئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 48 گھنٹوں میں لاپتہ بچے بازیاب کرانے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ خبریں