پاکستان

"پنجاب کی 12 یونیورسٹیوں میں غیر قانونی بھرتیاں اور اربوں کی کرپشن”۔۔۔ انٹی کرپشن کی رپورٹ میں ہولناک انکشاف

 پنجاب کی 12 بڑی جامعات میں ہزاروں کی تعداد میں غیر قانونی بھرتیوں اور اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

اینٹی کرپشن پنجاب کی تحقیقاتی ٹیم نے پنجاب کی 12 بڑی جامعات میں کرپشن سے متعلق رپورٹ پیش کر دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 10 سالوں میں پنجاب کی 12 بڑی جامعات میں 4554 غیرقانونی بھرتیاں کی گئیں اور وائس چانسلرز کی جانب سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔اس کے علاوہ اینٹی کرپشن پنجاب کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سرکاری جامعات میں 6 ارب 61 کروڑ روپےکرپشن کا انکشاف بھی کیا گیا۔اینٹی کرپشن پنجاب کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی 12 بڑی جامعات میں بغیر اشتہارات کے بھرتیاں کی گئیں، یونیورسٹی ایکٹ، سروس لا اور ریکروٹمنٹ پالیسی کو نظرانداز کیا گیا۔ گریڈ 1 سے گریڈ 16 تک 3138 غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں جبکہ گریڈ 17 یا اس سے اوپر کی نشستوں پر1416 غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سرگودھا یونیورسٹی 1099 غیر قانونی بھرتیوں کے ساتھ سرفہرست رہی جبکہ پنجاب یونیورسٹی میں 689 غیر قانونی بھرتیاں ہوئیں۔ اس کے علاوہ بہاءالدین زکریا یونیورسٹی میں 789 غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں 209 غیر قانونی بھرتیاں ہوئیں۔

جے آئی ٹی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں 540، جی سی یونیورسٹی لاہور میں 136، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائینسز میں 310، یو ای ٹی لاہور میں 15، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں 524، خواجہ فرید انجینرنگ یونیورسٹی رحیم یار خان میں 98 اور ویمن یونیورسٹی ملتان میں 784 غیر قانونی بھرتیاں کی گئیں۔

متعلقہ خبریں