پاکستان

نئے سال کی پہلی بڑی تبدیلی، سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

عمر شیخ کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے اور انہیں ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری تعینات کردیا گیا

نئے سال کی پہلی بڑی تبدیلی، سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا‘ حکومت پنجاب نے غلام محمود ڈوگر کو سی سی پی او لاہور تعینات کرنے کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے گزشتہ روز پولیس میں مختلف تبادلوں کی منظوری دی جس میں سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو ذمہ داری سے ہٹانے کی منظوری بھی شامل تھی۔ عمر شیخ کی جگہ غلام محمود ڈوگر کو سی سی پی او لاہور تعینات کردیا گیا ہے اور ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ عمر شیخ اپنی تقرری سے ہی متنازع شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں، آئی جی کے خلاف بیانات، موٹر وے کیس میں بیان بازی سے متنازع ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ آفس میں معذور شخص کو سکیورٹی سکواڈ میں شامل کرنے پر بھی وزیراعلیٰ پنجاب عمر شیخ سے ناراض تھے۔

متعلقہ خبریں