پاکستان

سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو تبدیل کیوں کیا گیا؟ صحافی عارف حمید بھٹی نے بڑے راز سے پردہ اٹھا کر سب کو حیران کر دیا

عمر شیخ کا تجربہ نہیں تھا لیکن انہیں لاہور میں تعینات کر دیا گیا تھا‘ کہا کہ سی سی پی لاہور کا رویہ اپنے سینئرز کے ساتھ سخت نامناسب تھا

سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو تبدیل کیوں کیا گیا؟ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے بڑے راز سے پردہ اٹھا کر سب کو حیران کر دیاجس کے بعد عوام حیران و پریشان ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عارف حمید بھٹی سے سوال کیا گیا کہ کیا عمر شیخ کو سیاسی مقاصد پورے نہ کرنے کی وجہ سے عہدے سے ہٹایا گیا۔جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا عمر شیخ کا تجربہ نہیں تھا لیکن انہیں لاہور میں تعینات کر دیا گیا تھا۔ کہا کہ سی سی پی لاہور کا رویہ اپنے سینئرز کے ساتھ سخت نامناسب تھا،انکے محکمے کے سینئر لوگ کہتے ہیں کہ عمر شیخ کا رویہ نامناسب ہوتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو بھی کہا گیا تھا کہ آپ نے جس شخص کو لاہور کا سی سی پی او لگا دیا ہے اس کی محکمے میں ساکھ اچھی نہیں ہے۔ان پر آئی بی نے بھی ایک رپورٹ بنائی تھی جس کی وجہ سے انہیں ترقی نہیں دی گئی تھی۔ لاہور کے سینئر افسران وزیراعلی پنجاب کو کہتے تھے کہ لاہور میں جرائم میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ عمر شیخ صبح کے وقت آفس نہیں آتے تھے،رات کے وقت آتے تھے۔

متعلقہ خبریں