پاکستان

"گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے”۔۔۔ملک میں گیس فراہمی کی بدترین صورت حال برقرار

ملک کے اکثر شہروں میں گیس فراہمی کی بدترین صورت حال برقرار ہے اور لوگ گیس کے لیے پریشان رہے۔

لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں گیس غائب رہی، گھریلو صارفین کے ساتھ تندوروں، چائے خانوں اور ہوٹلوں پر بھی مشکلات رہیں، صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کو بھی گیس نہ مل سکی۔کراچی سمیت سندھ بھر کے مختلف علاقوں میں گیس کی عدم دستیابی پر عوام پریشان ہیں جبکہ کوئٹہ میں بھی گیس پریشر میں کمی برقرار رہی۔

گیس کی عدم دستیابی پر لاہور سمیت دیگر شہروں میں لوگوں نے مظاہرے بھی کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں